ملزمہ انمول پنکی کے مبینہ سہولت کاروں کی درخواست ضمانت خارج

 ملزمہ انمول پنکی کے مبینہ سہولت کاروں کی درخواست ضمانت خارج

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولت کار ذیشان اور سہیل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولت کار ذیشان اور سہیل کی درخواست ضمانت درخواست گزار کے وکیل کے واپس لینے پر خارج کردی۔ہائیکورٹ میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولت کار ذیشان اور سہیل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔وکیل صفائی کی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ماتحت کورٹ کو ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کیس 3 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ اگر مقررہ مدت میں کیس مکمل نہیں ہوتا تو درخواست گزار دوبارہ درخواست دائر کرسکتے ہیں، عدالت دوبارہ درخواست ضمانت دائر ہونے پر میرٹ پر فیصلہ کرے گی۔عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کردی۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان ذیشان اور سہیل کیخلاف ملزمہ انمول عرف پنکی کو مالی معاملات میں سہولت کاری فراہم کرنے کا الزام ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...