دوروز میں ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا

دوروز میں ایم پاکس کا  دوسرا کیس سامنے آگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں دو روز کے دوران ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا، رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 43 ہوگئی۔

اسپتال حکام کے مطابق شاہ فیصل کالونی، ملیر ٹاؤن کے 35 سالہ رہائشی وقاص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص کو سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال لایا گیا، جسم پر دانے ظاہر ہونے پر ایم پاکس کا ٹیسٹ کیا گیا۔ مریض کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آیا، متاثرہ شخص سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔اس سے قبل گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ رہائشی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی تھی۔ متاثرہ شخص کو گزشتہ روز سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال لایا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...