ذیشان قمر کے پہلے ناول کی تقریب رونمائی
کراچی(این این آئی)آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نوجوان لکھاری ذیشان قمر کے پہلے ناول ’’ماضی‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف شاعر و ادیب پروفیسر سحر انصاری نے کی۔
تقریب کے دوران ناول کے ساتھ ذیشان قمر کا نیا گانا ’’ماضی‘‘ بھی ریلیز کیا گیا۔تقریب میں اخلاق احمد، عنبرین حسیب عنبر، زیب اذکار حسین، ناصرہ زبیری، ذیشان قمر اور شکیل خان نے اظہار خیال کیا، جبکہ نظامت کے فرائض خالد معین نے انجام دیے ۔صدارتی خطاب میں پروفیسر سحر انصاری نے کہا کہ نئے لکھاری نئے انداز سے ناول تخلیق کر رہے ہیں جو خوش آئند امر ہے ۔ ’’ماضی‘‘ میں فکشن کی بنیادی خوبی، یعنی قابل مطالعہ ہونا، ابتدا ہی سے نمایاں ہے ۔ اخلاق احمد نے کہا کہ ناول میں اورنگی ٹاؤن کے ماحول، معاشرت، زبان اور سماجی رویوں کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے ۔ ناول کا ابتدائی حصہ اورنگی ٹاؤن کی معاشرت کی ایک مضبوط تصویر پیش کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments