شعبہ کیمسٹری جامعہ کراچی میں دو جدید لیبارٹریز کا افتتاح

شعبہ کیمسٹری جامعہ کراچی میں دو جدید لیبارٹریز کا افتتاح

کراچی(این این آئی)جامعہ کراچی کے شعبہ کیمسٹری میں دو جدید لیبارٹریز کا افتتاح کردیا گیا۔ شعبہ کے 1973ء کے کامیاب طالب علم اور ممتاز سابق استاد شاہد احمد سے منسوب اِن آرگینک کیمسٹری لیبارٹری۔۔۔

 جبکہ شعبہ کی سابق طالبہ اور شاہد احمد کی شریک حیات مریم سے منسوب اینالیٹیکل کیمسٹری لیبارٹری کا افتتاح منگل کے روز ڈین فیکلٹی آف سائنس جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل نے کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ کیمسٹری جامعہ کراچی کے سابق اساتذہ اور طلبہ نے کہا کہ ذہین اور باصلاحیت طلبہ کو عملی زندگی میں وقتی مشکلات کا سامنا ضرور کرنا پڑ سکتا ہے ، تاہم مشکلات انہیں ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتیں۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ خود کو کسی سے کم تر نہ سمجھیں اور محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی منزل کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھیں۔مقررین نے کہا کہ عزم اور محنت کے ذریعے انسان اپنے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرسکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...