پلاٹ میں کھڑے پانی میں 12سال کا لڑکا ڈوب کر ہلاک

 پلاٹ میں کھڑے پانی میں 12سال کا لڑکا ڈوب کر ہلاک

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سوک سینٹر کے قریب پلاٹ میں کھڑے پانی میں 12سال کا لڑکا ڈوب گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق نوجوان کی لاش غوطہ خوروں نے نکال لی ہے ، بڑے رقبے کے پلاٹ میں تقریباً 30 فٹ سے زائد گہرا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تین دوست شام کو نہانے آئے ، دو دوست نکل آئے جبکہ تیسرا ڈوب گیا۔دوستوں نے ڈر کے باعث اس وقت کسی کو نہیں بتایا، بعد میں اہلخانہ کو بتایا۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ایلیا ولد انتھونی کے نام سے ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...