جامعہ کراچی کے پروفیسر کو دھمکیاں دینے والے ملزم کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ

جامعہ کراچی کے پروفیسر کو دھمکیاں دینے والے ملزم کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ

ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست قبل از وقت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی کو مقدمہ واپس نہ لینے پر دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملزم کونین شاہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت میں پولیس نے گرفتار ملزم کونین شاہ کو پیش کیا، مدعی مقدمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے عبوری ضمانت کے بعد مدعی مقدمہ کو دھمکیاں دیں اور ضمانت کا غلط استعمال کیا، تفتیشی افسر نے ملزم سے تفتیش اور موبائل فون برآمدگی کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ مقدمے میں ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات لاگو نہیں ہوتیں اور ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں قرار دیا کہ جسمانی ریمانڈ معمول کی کارروائی نہیں بلکہ ملزم کی آزادی اور مؤثر پولیس تفتیش کے تقاضوں میں توازن ضروری ہے ، عدالت نے دفعہ 63 ضابطہ فوجداری کے تحت ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست قبل از وقت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی، عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ حراست کے دوران ملزم پر کسی قسم کا تشدد یا غیرقانونی سلوک نہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...