حکومت لیوی ختم ،عوام کو جینے کا حق دے ،منعم ظفر
عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت سے لیوی بھتہ ٹیکس کا کوئی تعلق نہیں مفتاح اسماعیل کی دھرنے میں آمد، جماعت اسلامی کے مطالبات کی حمایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پٹرول لیوی بھتہ ٹیکس اور آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس سندھ پر جماعت اسلامی کا دھرنا 27ویں دن بھی جاری رہا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس صرف جماعت اسلامی کا مسئلہ نہیں 25 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے ،حکومت عوام کو جینے کا حق دے ، پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرے ،جماعت اسلامی کے دھرنے چار صوبائی دارالحکومتوں میں شروع ہوئے تھے آج 30 شہروں میں جاری ہیں، ابھی تو ہم پلان اے پر عمل کررہے ہیں جیسے ہی حافظ نعیم الرحمن پلان بی کا اعلان کریں گے تو ہم اس پر بھی عمل کریں گے ،فی لٹر پٹرول میں لیوی سمیت 133 روپے بھتہ ٹیکس وصول کیے جارہے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ جنگی صورتحال اپنی جگہ لیکن لیوی ٹیکس کا عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔علاوہ ازیں دھرنے میں سابق وفاقی وزیر خزانہ و پاکستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے بھی شرکت کی اور دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مطالبات کی حمایت کی، دریں اثناء منعم ظفراور امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور کی قیادت میں برنس روڈ سے گورنر ہاؤس تک مشعل بردار ریلی نکالی گئی جبکہ 3ستمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران ضلع کورنگی سے جماعت اسلامی کے گرفتار کیے گئے پر امن کارکنان بھی رہائی کے بعد گورنر ہاؤس پہنچے جہاں منعم ظفر نے کارکنوں کا استقبال کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments