غیر متعدی امراض کے محفوظ علاج کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر، پی ایم اے

غیر متعدی امراض کے محفوظ علاج کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر، پی ایم اے

کراچی (این این آئی) عالمی یوم تحفظِ مریض کے موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) نے صحت کی دیکھ بھال کے معیار، مریضوں کو بااختیار بنانے اور زندگی بھر محفوظ طبی نگہداشت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مریضوں کی آواز کو اہمیت دینے اور غیر متعدی بیماریوں کے محفوظ علاج پر زور دیا ہے ۔

پی ایم اے کے مطابق دل کے امراض، ذیابیطس، کینسر اور دائمی سانس کی بیماریاں پاکستان میں مجموعی اموات میں 60 فیصد سے زائد کا سبب بنتی ہیں۔ غیر متعدی امراض کا بڑھتا ہوا بوجھ غیر فعال طرز زندگی، غیر متوازن غذائی عادات، تمباکو کے استعمال، بروقت تشخیص اور ابتدائی اسکریننگ میں تاخیر اور صحت عامہ سے متعلق محدود آگاہی کے باعث مزید بڑھ رہا ہے ۔پی ایم اے نے کہا کہ دائمی بیماریوں کے مؤثر اور طویل مدتی علاج کے لیے مریضوں، ان کے اہلخانہ اور طبی ماہرین کے درمیان فعال اور مسلسل شراکت داری ضروری ہے تاکہ قابل تدارک طبی نقصانات کو کم کیا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...