یلو لائن ڈپو کی تعمیر تیز کی جائے ،شرجیل میمن

یلو لائن ڈپو کی تعمیر تیز کی جائے ،شرجیل میمن

جام صادق پل کا دوسرے حصے کا کام بھی جلد مکمل کرنے کے احکامات سینئر وزیر کی روزانہ پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایک بار پھر یلو لائن کے ڈپو کی تعمیر میں تیزی لانے اور جام صادق پل کا دوسرے حصے کا کام بھی جلد مکمل کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ سینئر وزیرکی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے مختلف حصوں پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (ایس ایم ٹی اے ) بہزاد میمن، ورلڈ بینک کے نمائندگان، کنسلٹنٹس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ سینئر وزیر نے تعمیراتی کام کی رفتار میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے یلو لائن بی آر ٹی کے ڈپو کی تعمیر اور دیگر متعلقہ کاموں کی رفتار بھی تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام بنیادی ڈھانچے کی تعمیر بروقت مکمل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔یلو لائن بی آر ٹی شہریوں کے لیے ایک اہم ماس ٹرانزٹ منصوبہ ہے ۔ انہوں نے جام صادق پل کے دوسرے حصے کا کام بھی جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے ،یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کی پیش رفت کی روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...