نیپا سے حسن اسکوائر جانے والا راستہ بند، رکاوٹوں سے شہری پریشان

نیپا سے حسن اسکوائر جانے والا راستہ بند، رکاوٹوں سے شہری پریشان

کراچی (این این آئی) یونیورسٹی روڈ پر جاری تعمیراتی کام کے باعث نیپا پل سے اتر کر حسن اسکوائر جانے والا اہم راستہ بند کردیا گیا جبکہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے کٹ پر بھی رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کے مطابق راستہ بند کیے جانے سے متعلق انتظامیہ کی جانب سے کوئی سائن بورڈ یا بینر آویزاں نہیں کیا گیا، جبکہ ٹریفک کی رہنمائی کیلئے بھی کٹ پر کوئی اہلکار موجود نہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں راستے کی بندش کا علم اس وقت ہوتا ہے جب وہ بند کٹ تک پہنچ جاتے ہیں، جس کے بعد انہیں گلیوں اور تنگ راستوں سے ہوتے ہوئے متبادل راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیپا سے یونیورسٹی روڈ کی جانب جاتے ہوئے 13-D کی طرف جانے والا راستہ بھی کئی ماہ سے بند ہے ۔ ٹرانس کراچی کی جانب سے 15 ستمبر کو راستے کھولنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود راستے تاحال بند ہیں۔شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ راستوں کی بندش سے قبل متبادل راستوں کی واضح نشاندہی کی جائے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مناسب انتظامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...