رکشے میں سوارخواتین کو ہراساں کرنے والا پولیس اہلکار معطل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے معطل کردیا گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ متاثرہ خواتین کے مطابق پولیس اہلکار نے رکشہ روک کر انہیں دوستی کی پیشکش کی۔ خواتین کا کہنا ہے کہ اہلکار نے ناشتے کی دعوت دینے اور مالی مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔خواتین نے دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکار نے ان کا موبائل نمبر حاصل کیا اور وردی کے بغیر ملاقات کرنے کا کہا۔ اس دوران رکشے میں موجود دوسری لڑکی نے ہراسانی کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments