سوئی سدرن، جدید موبائل گیس لیک ڈیٹیکشن سسٹم متعارف

سوئی سدرن، جدید موبائل گیس لیک ڈیٹیکشن سسٹم متعارف

عوامی تحفظ وڈیجیٹل جدت کے نئے دور میں داخل ہورہے ،امین راجپوت

کراچی (سٹی ڈیسک)آپریشنل کارکردگی میں بہتری، عوام کے تحفظ اور ماحولیاتی، سماجی و انتظامی معیارات کی پاسداری کیلئے اپنے عزم کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)پاکستان کی پہلی گیس یوٹیلیٹی کمپنی بن گئی جس نے جدید ترین ایڈوانسڈ موبائل گیس لیک ڈیٹیکشن سسٹم متعارف کرایا ہے ۔ یہ جدید نظام گیس کے اخراج کی بروقت نشاندہی کرنے ، فوری مرمت کو ممکن بنانے اور کمپنی کے گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں گیس کے ضیاع کو کم کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس جی سی کے کراچی ٹرمینل میں واقع لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر میں ایک پروقار افتتاحی اور حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایس ایس جی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت تھے ۔ اس موقع پر کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ، افسران اور کاروباری شراکت داروں نے شرکت کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے ربن کاٹ کر جدید نظام کا باضابطہ افتتاح بھی کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس جی سی امین راجپوت نے اس نظام کے اجرا کو کمپنی اور پاکستان کے توانائی کے شعبے کیلئے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید تکنیکی نظام کے متعارف ہونے سے ایس ایس جی سی عوامی تحفظ، ماحولیاتی ذمہ داری اور ڈیجیٹل جدت کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے ۔ یہ سرمایہ کاری عوام کے تحفظ، کمپنی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور توانائی کے قیمتی وسائل کے تحفظ کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...