ڈاکوؤں سے بچنے کے لیے شہری چلتی موٹر سائیکل سے کود گیا

 ڈاکوؤں سے بچنے کے لیے شہری چلتی موٹر سائیکل سے کود گیا

کراچی (آئی این پی) گلستان جوہر میں ڈاکوؤں سے بچنے کے لیے شہری چلتی موٹر سائیکل سے کود گیا، سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔۔۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 15 میں ڈاکوؤں سے بچنے کے لیے شہری کے چلتی موٹر سائیکل سے کودنے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں ایک شہری بائیک رائڈر کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔راستے میں مسلح ڈاکوؤں نے بائیک رائڈر کے ساتھ موجود شہری سے بیگ چھیننے کی کوشش کی۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری نے اپنا سامان اور بیگ بچانے کی کوشش میں چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی اور سڑک پر گر گیا۔غیر متوقع صورتحال اور شہری کے گرنے کے بعد ملزمان کچھ فاصلے پر رکے اور بغیر کوئی لوٹ مار کیے موقع سے فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...