سرجانی ٹاؤن میں گھر سے 55 سالہ شخص کی لاش برآمد

سرجانی ٹاؤن میں گھر سے 55 سالہ شخص کی لاش برآمد

کراچی(این این آئی)سرجانی ٹاؤن کے علاقے یارو گوٹھ میں گھر سے 55 سالہ شخص کی لاش ملی۔ایس ایچ او سرجانی ناصر محمود کے۔۔۔

 مطابق متوفی کی شناخت امین کے نام سے ہوئی جو اہلیہ سے طلاق کے بعد گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا اور عارضہ قلب میں مبتلا تھا۔پولیس کے مطابق گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا، دستک دینے پر دروازہ نہ کھلنے کے بعد علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے گھر میں داخل ہوکر دیکھا تو امین کی لاش فرش پر پڑی تھی، گرنے کے باعث اسے چوٹ بھی لگی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...