جامعہ کراچی اور سائنیوو کے درمیان ماحولیاتی منصوبوں کیلئے مفاہمت

جامعہ کراچی اور سائنیوو کے درمیان ماحولیاتی منصوبوں کیلئے مفاہمت

کراچی(این این آئی) جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف انوائرنمنٹل اسٹڈیز اور سائنیوو اپلائیڈ انوائرنمنٹل سروسز کے درمیان ماحولیاتی منصوبوں، عملی تربیت اور طلبہ کی ماحولیاتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ۔۔۔۔

مفاہمت کے تحت ‘‘سائنیوو گرین ایمبیسیڈر پروگرام 2026-27’’ شروع کیا جائے گا، جس کے ایک سالہ دورانیے میں طلبہ کی قیادت میں شجرکاری اور پودوں کی نگہداشت، ماحولیاتی آگاہی مہمات، کیمپس صفائی، کچرے کے بہتر انتظام، پائیدار ترقی سے متعلق ورکشاپس اور ماحول دوست جدت طرازی سمیت مختلف سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔سائنیوو کی بانی ڈاکٹر سعدیہ علی نے کہا کہ پروگرام کا مقصد کلاس روم میں حاصل ہونے والی علمی تعلیم کو حقیقی ماحولیاتی مسائل کے عملی حل اور تجربات سے مربوط کرنا ہے ۔ طلبہ کو صنعت سے وابستہ ماہرین اور پیشہ ور افراد کے ساتھ کام کرنے اور اپنی عملی و پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر بنانے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پروگرام مکمل ہونے پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور فعال و پْرعزم گرین سفیروں کو تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...