میرپور خاص:آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت سے غریب طبقہ پریشان

میرپور خاص:آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت سے غریب طبقہ پریشان

مزید 5روپے کے اضافے سے شہریوں میں تشویش، 165روپے کلو ہوگیاآٹے جیسی بنیادی ضرورت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی، شہری

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میرپورخاص شہر اور گردونواح میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث غریب، مزدور اور سفید پوش طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہوگیا۔ آٹے کی قیمت 160 سے بڑھ کر 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اس سلسلے میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ طوفان میں گھر کا چولہا جلانا پہلے ہی مشکل ہے ، جبکہ آٹے جیسی بنیادی ضرورت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے ۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر آٹے کے سرکاری نرخ مقرر ہیں تو مارکیٹ میں ان پر عملدرآمد کیوں نہیں کرایا جارہا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت ضلعی انتظامیہ کہاں ہے ، شہریوں نے کمشنر میرپورخاص ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے ، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی اور سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب چکی مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سے سرکاری گندم کا کوٹہ نہ ملنے اور دیگر اضلاع سے مہنگے داموں گندم خریدنے کے باعث آٹے کی قیمتوں میں استحکام نہیں آرہا ان کے مطابق گندم کے نرخ اور دیگر اخراجات کے باعث آٹے کی قیمت 125 سے بڑھ کر 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ چکی مالکان نے حکومت سے گندم کا مناسب کوٹہ مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو سستا آٹا فراہم کیا جاسکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...