مدھوبالا اور ملکہ کے علاج کیلئے غیر ملکی ماہرین کراچی پہنچ گئے

 مدھوبالا اور ملکہ کے علاج کیلئے غیر ملکی ماہرین کراچی پہنچ گئے

سری لنکن ماہرین اور فور پاز کی ٹیم دونوں ہتھنیوں کا طبی معائنہ کرے گیخون کے نمونے لیے جائینگے ، دیگر طبی ٹیسٹ اور ایکسرے بھی کیے جائینگے

کراچی (آئی این پی )شہر قائد کے سفاری پارک میں ہتھنیوں مدھوبالا اور ملکہ کے علاج اور دیکھ بھال کا عمل جاری ہے جبکہ بہتر علاج اور طبی معائنے کیلئے غیر ملکی ماہرین کی ٹیم کراچی پہنچ گئی ۔حکام کے مطابق ہتھنیوں کے علاج، خوراک اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جا رہی جبکہ مدھوبالا کی بہتر صحت اور علاج کیلئے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔سری لنکن ماہرین کی ٹیم ڈاکٹر بدیکا اور ڈاکٹر عامر خلیل کی سربراہی میں کراچی پہنچی جبکہ عالمی وائلڈ اینیمل تنظیم فور پاز کی ٹیم بھی ماہرین کے ہمراہ موجود ہے ۔فور پاز اور سری لنکن ماہرین مشترکہ طور پر مدھوبالا اور ملکہ کا طبی معائنہ اور علاج کرینگے ۔ماہرین کی جانب سے دونوں ہتھنیوں کے خون کے نمونے لیے جائینگے ، دیگر طبی ٹیسٹ اور ایکسرے بھی کیے جائینگے ۔حکام کے مطابق مدھوبالا کو ٹی بی کے علاج کے باعث قوت مدافعت اور ہڈیوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔ چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی موت کے بعد مدھوبالا کو دو سال قبل سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مدھوبالا ہتھنی 14 ستمبر کو سفاری پارک میں کھڑے کھڑے گر گئی تھی جس کے بعد اسے کرین منگوا کر اٹھایا گیا تھا۔کہ دونوں ہتھنیوں کے علاج اور صحت کی بحالی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہتھنی کئی بیماریوں کا شکار رہی ہے جن میں پاؤں کا انفیکشن اور پچھلی دائیں ٹانگ میں شدید سوجن آ گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...