سانحہ 8اکتوبر کی یاد میں الخدمت کی آگاہی واک
زلزلہ متاثرین کیلئے خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کو خراج تحسینقدرتی آفات کے اثرات کم کرنے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ، راشد قریشی
کراچی(سٹی ڈیسک)ملک میں 8 اکتوبر 2005 کو آنے والے ہولناک زلزلے کو 21سال مکمل ہو گئے ،ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد تازہ کرنے ،زلزلے کے دوران الخدمت کے رضاکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحا ل میں نقصانات کو کم کرنے کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔الخدمت کراچی کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام گزشتہ روزالخدمت ہیڈ آفس سے نیو ایم اے جناح روڈ تک کیا گیا ۔واک کی قیادت ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی ر اشد قریشی نے کی۔ اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹرر اشد قریشی نے کہا کہ الخدمت ہر سال 8اکتوبر کو قدرتی آفات میں استقامت کا قومی دن مناتی ہے جس کا مقصد ہنگامی حالات اور ایمرجنسی کے حوالے سے لوگوں شعور وآگاہی بیدار کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت قدرتی آفات میں ملک وقوم کی خدمت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، آٹھ اکتوبر2005 میں اسلام آباد اور آزادکشمیرمیں ہولناک زلزلہ آیا تو الخدمت نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کام کیے ،بعد ازاں وہاں لوگوں کی ری ہیبلیٹیشن کا کام کیا ،وہاں الخدمت کے رضاکاروں نے قومی جوش وجذبے کے لوگوں کی مدد کی۔راشد قریشی نے کہا کہ زلزلوں اور قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا مگر عملی اقدامات کر کے ان کے اثرات اوران سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہ الخدمت کے پاس بڑی تعد اد میں رضاکار موجود ہیں اور یہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ضروری آلات بھی رکھتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments