میرٹ کی مبینہ پامالی کیخلاف پیدل لانگ مارچ بلڑی شاہ کریم پہنچ گیا

میرٹ کی مبینہ پامالی کیخلاف پیدل لانگ مارچ بلڑی شاہ کریم پہنچ گیا

بلڑی شاہ کریم(نامہ نگار)بلڑی شاہ کریم میں سندھ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے میرٹ کی مبینہ پامالی، بدعنوانی اور اقربا پروری کے خلاف حیدرآباد سے کراچی کے لیے نکالا گیا پیدل لانگ مارچ کا قافلہ بلڑی شاہ کریم پہنچ گیا۔۔۔

 رہنماؤٌں کا کہنا تھا کہ مطالبات اور تحفظات پر متعلقہ حکام کی جانب سے خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی۔ رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بدعنوانی اور سفارش کلچر کے باعث میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ بعد ازاں پیدل لانگ مارچ قافلہ جھوک شریف کی جانب روانہ ہوگیا، جہاں قافلہ صوفی شاہ عنایت شہیدؒ کی دھرتی پر رات قیام کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...