نوڈیرو، لاڑکانہ میں چاول کی فصل پر کیڑوں کے حملے ، آبادگار پریشان
نوڈیرو(نمائندہ دنیا)نوڈیرو اور لاڑکانہ میں چاول کی فصل پر لیف فولڈر اور اسٹیم بورر نامی کیڑوں کے شدید حملوں سے آبادگار پریشان ہیں، جبکہ فصل کو بھاری مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔۔۔
سندھ چیمبر آف ایگریکلچر لاڑکانہ کے مطابق نوڈیرو اور لاڑکانہ کے مختلف مقامات میں چاول کی تقریباً 20 سے 25 فیصد فصل متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زرعی ادویات کے بار بار اسپرے کے باوجود کیڑوں پر قابو پانے میں کامیابی نہیں مل سکی، چیمبر نے مبینہ طور پر غیر معیاری بیجوں اور زرعی ادویات کی فروخت پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ، آبادگاروں کو فصل کی پیداوار میں کمی، کم قیمتوں اور بڑھتے ہوئے پیداواری اخراجات کے باعث مالی نقصان کا خدشہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments