اْمہ ویلفیئر ٹرسٹ کی روزگار اسکیم کے تیسرے مرحلے کی تقریب
کراچی(این این آئی) اْمّہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے اپنی روزگار اسکیم کے تین مراحل میں 263 مستحق افراد کو مفت رکشے اور موٹر سائیکلیں فراہم کردیں۔
ادارے کے انکم جنریشن پروگرام 2026 کے تحت پہلے مرحلے میں 100، دوسرے مرحلے میں 75 اور تیسرے مرحلے میں 88 مستحق افراد کو روزگار کے لیے رکشے اور موٹر سائیکلیں فراہم کی گئیں۔ تینوں مراحل میں مجموعی طور پر 139 رکشے اور 124 موٹر سائیکلیں مفت تقسیم کی گئیں۔اس سلسلے میں تیسرے مرحلے کی تقریب کلفٹن کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں 88 مستحق افراد کو 44 رکشے اور 44 موٹر سائیکلیں دی گئیں۔ مستحقین کا انتخاب شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا اور تقریب میں انہیں گاڑیوں کی چابیاں حوالے کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments