بحریہ ٹاؤن میں تین روزہ قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

 بحریہ ٹاؤن میں تین روزہ قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

کراچی(سٹی ڈیسک )ملک بھر سے کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتے ہوئے ، بحریہ ٹاؤن کراچی میں 10ویں نیشنل سائیکلنگ روڈ ریسنگ چیمپئن شپ 2026 کا انعقاد 9 سے 11 اکتوبر تک کیا گیا۔۔۔

 جس میں 150 سے زائد پروفیشنل سائیکلسٹس نے پاکستان کے نمایاں قومی سائیکلنگ مقابلوں میں سے ایک میں حصہ لیا۔چیمپئن شپ کے مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فاتحین اور رنر اَپس کو ان کی بہترین کارکردگی پر سراہا گیا۔چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، پاکستان آرمی، ایس ایس جی سی اور دیگر ٹیموں کے سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ مقابلے جونیئرز، مردوں، خواتین اور پروفیشنل سائیکلسٹس کی مختلف کیٹیگریز میں منعقد ہوئے ، جن میں کیٹیگری کے مطابق تقریباً 30 سے 150 کلومیٹر تک کے فاصلوں پر ریسیں شامل تھیں۔اس چیمپئن شپ کے انعقاد سے بحریہ ٹاؤن میں قومی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے سلسلے کو مزید تقویت ملی، جبکہ اس کے بنیادی ڈھانچے اور ماحول کو وسیع تر حلقوں کے سامنے متعارف کرانے کا موقع بھی ملا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...