بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے عوام کا جینا محال کردیا،حنیف طیب
کراچی (این این آئی)چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حنیف طیب نے کراچی میں جاری بدترین اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے ، پانی کے سنگین بحران اور گیس کی بندش سمیت بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے عوام کا جینا محال کردیاہے۔
انہوں نے کہاکہ معاشی شہ رگ کراچی کے پوش اور تجارتی علاقے بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں جنہیں کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے رکھا تھا۔ نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام پرمسلسل مالی بوجھ ڈالنا اور کے الیکٹرک کا اپنے لائن لاسزنقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے شہریوں کو ’’اجتماعی سزا‘‘ دینا سراسرناانصافی اورظلم کی انتہا ہے ۔ اب صورتحال یہ ہو چکی ہے کہ سسٹم اوورلوڈ اور آر ایل این جی کی قلت کا بہانہ بنا کر فیڈرز بند کردیئے جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments