کلفٹن ہیڈ پوسٹ آفس میں عالمی یومِ ڈاک کے حوالے سے تقریب
کراچی(این این آئی)عالمی یومِ ڈاک کے موقع پر کلفٹن ہیڈ پوسٹ آفس میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایس پی ایڈمن، ٹریفک لائسنس برانچ ملک خالد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے پاکستان پوسٹ کے افسران اور ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ادارے کی خدمات کو سراہا۔تقریب میں سینئر پوسٹ ماسٹر محمد عارف نے مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا، جبکہ محکمہ ڈاک کے افسران، ملازمین اور شہریوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عالمی یومِ ڈاک کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور ملک خالد کو پاکستان پوسٹ کے لیٹر بکس کا یادگاری ماڈل پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments