غربت میں 6.4 فیصد اضافہ تشویشناک ہے ، شاداب رضا

غربت میں 6.4 فیصد اضافہ تشویشناک ہے ، شاداب رضا

معاشی استحکام کے دعووں کے برعکس عام شہری کی یومیہ آمدن 3 ڈالر سے کم ہےمستقل وجامع معاشی پالیسی تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ،سربراہ سنی تحریک

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے حکومتی دعووں کے برعکس عالمی بینک کی رپورٹ میں گزشتہ چھ سال کے دوران پاکستان میں غربت کی شرح میں 6.4 فیصد اضافے کی نشاندہی تشویشناک ہے جبکہ عام شہری کی یومیہ آمدنی تین ڈالر سے بھی کم، تقریباً 840 روپے ، بتائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلسل مہنگائی، روپے کی قدر میں کمی اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ معاشی بدحالی کا سب سے زیادہ بوجھ غریب اور متوسط طبقہ برداشت کررہا ہے ، مہنگائی کے باعث گھریلو بجٹ متاثر جبکہ روزگار کے مواقع محدود ہوگئے ہیں۔

شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے دعووں کے ساتھ عوام کو اس کے عملی ثمرات بھی منتقل کرے ۔ بے روزگاری کے خاتمے ، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور ملکی پیداوار میں اضافے کیلئے مضبوط، مستقل اور جامع معاشی پالیسی تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی پالیسیوں کی تشکیل میں صنعت کاروں، تاجروں، ماہرین معیشت اور دیگر متعلقہ فریقوں کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ طویل المدتی معاشی استحکام کی بنیاد رکھی جاسکے ۔ پاکستان کو بیرونی قرضوں اور امداد پر انحصار کم کرکے اپنے قدرتی، صنعتی، زرعی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...