ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی ہفتہ وار کارروائیاں، 67 ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی ہفتہ وار کارروائیاں، 67 ملزمان گرفتار

کراچی(این این آئی)ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے 4 سے 10 اکتوبر تک مختلف کارروائیوں کے دوران 67 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائیاں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر کی گئیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران دو پولیس مقابلے ہوئے ، جن میں تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث آٹھ ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا، جبکہ موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے واقعات میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار کیے گئے ۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 18 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور تین پستول بمعہ گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...