منگھوپیر کے مشکی پاڑا اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن،راستے بند
کراچی(این این آئی) ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ہدفی کارروائیوں اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں منگھوپیر کے علاقے مشکی پاڑا اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پولیس نے کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا۔پولیس کے مطابق آپریشن ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور علاقے میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے کیا گیا۔ کارروائی سے قبل علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کیا گیا، جس کے بعد ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی۔آپریشن کے دوران بائیومیٹرک تلاش کے آلات کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی شناخت اور کوائف کی تصدیق بھی کی گئی۔ کارروائی میں ایس ڈی پی او منگھوپیر کی نگرانی میں ایس ایچ او منگھوپیر، پولیس نفری، خواتین اہلکاروں اور انٹیلی جنس عملے نے حصہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments