قتل کیس میں رکشہ ڈرائیور کی عمر قید کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے اپیلیٹ بینچ نے قتل کے مقدمے میں عمر قید اور جرمانے کی سزاؤں کے ۔۔۔
خلاف ملزم رکشہ ڈرائیور شہزاد کی اپیل پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے 2019 میں سرجانی ٹاؤن میں مدعیہ کے گھر میں داخل ہوکر اس کی والدہ یاسمین کا دوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کیا اور لاش جلانے کی کوشش کی۔ ملزم رکشہ ڈرائیور تھا اور ملازمت پر آمد و رفت کے دوران مدعیہ میں دلچسپی لینے لگا تھا، تاہم رکشہ سروس فراہم کرنے سے انکار پر مشتعل ہوکر اس نے مدعیہ کی والدہ کو قتل کردیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments