واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر راہ گیر جاں بحق

واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر  راہ گیر جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد بلاک ایس کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر راہگیر جاں بحق ہوگیا۔۔

 جاں بحق شخص کی شناخت 65 سالہ عبدالحبیب کے نام سے ہوئی ۔حادثے کے بعد ڈرائیور واٹر ٹینکر موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا تاہم لواحقین لاش کی تدفین کے لیے آبائی علاقے سوات روانہ ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...