امریکی اداروں کاڈیٹا چوری کرنے والے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

امریکی اداروں کاڈیٹا چوری کرنے والے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے امریکی نجی و سرکاری اداروں کا ڈیٹا چوری کرکے آن لائن فروخت کرنے کے۔۔

 مقدمے میں گرفتار ملزم دانش پرویز کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔ این سی سی آئی اے نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ڈارک ویب کے آن لائن فورمز پر امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں، افسران اور دفاعی شعبے کا ڈیٹا چوری کرکے فروخت کرتا تھا۔ ملزم کے لیپ ٹاپ کے تکنیکی معائنے کے دوران چوری شدہ ڈیٹا اور سرکاری افسران کی تفصیلات ملی ہیں۔ ملزم ڈیٹا فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم کرپٹو کرنسی کے ذریعے وصول کرتا تھا۔ تفتیشی افسر نے مزید تفتیش کیلئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...