جامعہ کراچی کے بی اے پرائیویٹ سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج جاری
کراچی(این این آئی)جامعہ کراچی نے بی اے پرائیویٹ سال اول اور سال دوم و باہم سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔۔۔
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی اے سال دوم و باہم کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 200 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 14 امیدوار فرسٹ ڈویژن جبکہ 91 امیدوار سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار پائے ۔ ان امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 52.50 فیصد رہا۔اسی طرح بی اے سال اول کے سالانہ امتحانات میں 63 طلبہ و طالبات شریک ہوئے ، جن میں سے 46 امیدوار کامیاب جبکہ 17 ناکام قرار پائے ۔ سال اول کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 73.02 فیصد رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments