ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو رونددیا،2افرادجاں بحق

ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو رونددیا،2افرادجاں بحق

حادثہ مبینہ طور پر ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،8زخمی ملیر چیک پوسٹ اورمرتضیٰ چورنگی کے قریب حادثات میں 2افراد چل بسے

کراچی (اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) حسن اسکوائر مشرق سینٹر کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے پیش آنے والے حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق حسن اسکوائر میں مشرق سینٹر کے قریب بے قابو ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار کر روند دیا۔حادثے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو افراد دوران علاج جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں متعدد موٹر سائیکلیں، ایک ڈمپر اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔نیوٹاؤن پولیس نے ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ٹرک کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب ملیر کینٹ تھانے کی حدود ملیر چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب پی ایس او پمپ کے سامنے ٹریفک حادثے میں 54 سالہ رفیق ولد دلبر خان جاں بحق ہوگیا۔ادھر لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 37 سالہ ناصر ولد اسماعیل جاں بحق ہوگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...