ماہی گیروں کے عالمی دن پرسجاول اور کھپرو میں ریلیاں
سجاول، کھپرو (نامہ نگاران)21 نومبر، ماہی گیروں کے عالمی دن پر سجاول اور کھپرو میں ریلیاں نکالی گئیں۔
سجاول میں ریلی ایم پی اے بدین حاجی تاج محمد ملاح، جمن جاڑو ملاح اور دیگر رہنماؤں سمیت ملاح برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ماہی گیروں کے عالمی دن کے موقع پر ہم بہت زیادہ خوشی اور فخر محسوس کر رہے ہیں، یہ دن ہمیں اپنی قدیم ثقافت، دریاؤں اور سمندر سے محبت اور محنت کی عظمت کی یاد دلاتا ہے ۔ کھپرو میں رہنماؤں نے کہا کہ ماہی گیر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے باوجود آج بھی بنیادی سہولیات، معاشی تحفظ اور روزگار کے مسائل سے دوچار ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ میٹھے پانی کی جھیلوں سے جاگیرداروں کے قبضے فوری طور پر ختم کرائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments