محراب پور:فتح شاہ کالونی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

محراب پور:فتح شاہ کالونی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

گوپانگ برادری سے رشتے کا تنازع، انہوں نے ہی بیٹے کو قتل کیا، والدہروہڑی میں ڈمپر نے بچہ کچل دیا، جھڈو کا نوجوان پھندے سے جھول گیا

اندرون سندھ (نمائندگان)ہالانی میں نوجان قتل کردیا گیا، جبکہ روہڑی میں ڈمپر نے بچہ کچل دیا، جھڈو میں نوجوان نے خودکشی کرلی۔ محراب پور کے قریب ہالانی کی فتح شاہ کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ میں صدورو چانڈیو ولد گدا حسین چانڈیو جاں بحق ہوگیا، نوجوان بیڑو محلہ لاڑکانہ کا رہائشی تھا، مقتول کی والدہ کے مطابق حملہ آور کا تعلق گوپانگ برادری سے ہے ، ان سے ہمارا رشتے کا تنازع ہے ، مخالفین نے ڈیڑھ لاکھ روپے لیکر بھی بیٹے کولڑکی کا رشتہ نہیں دیا تھا، جس پر جھگڑا چل رہا تھا۔ روہڑی کے قریب پٹنی تھانے کی حدود آدھی ٹکری لنک روڈ پر نجی کمپنی کے تیز رفتار ڈمپر نے 8 سالہ بچے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں فراز ولد عمران شیخ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، جبکہ جاں بحق بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ جھڈو کے رہائشی 17 سالہ علی بخش ولد عبدالمجید خاصخیلی نے پھندا لگاکر خودکشی کر لی، خودکشی کرنے والا جواں سال علی بخش خاصخیلی حافظ قرآن اور آٹھویں کلاس کا طالب علم تھا، خود کشی کی وجہ کسی بات پر والدین سے ناراضگی بتائی جاتی ہے ، اطلاع ملنے پر متوفی کی لاش کو پولیس نے رورل ہیلتھ سینٹر پہنچایا، جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...