شہداد پور:پولیس کا مقابلے میں 2 زخمی ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ
شہداد پور(نمائندہ دنیا)شہدادپور میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت آصف علی سولنگی اور حمزہ ملک کے نام سے ہوئی ہے ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور تین چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments