حیدر آباد:بجلی چوری، میٹر ٹمپرنگ کیخلاف حیسکو کی کارروائیاں تیز
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)حیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے ، لائن لاسز میں کمی اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کے لیے غیر قانونی کنکشنز، میٹر ٹمپرنگ اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو اعجاز شیخ کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی و سرویلنس منظور علی مگسی کی نگرانی میں سرویلنس ٹیموں نے ٹنڈو آدم اور قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں بھرپور آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 487 بجلی کنکشنز کی جانچ پڑتال کی، جس کے دوران 145 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں حیسکو کی 19 نومبر 2026 کو جاری کردہ سرویلنس رپورٹ کے مطابق ٹنڈو آدم ڈویژن میں 294 بجلی کنکشنز چیک کیے، جن میں 90 کنکشنز میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments