سکھر شہر میں تجارتی مراکز واہم شاہراہوں پرٹریفک جام معمول

سکھر شہر میں تجارتی مراکز واہم شاہراہوں پرٹریفک جام معمول

شہریوں کوآمد ورفت میں مشکلات کا سامنا، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن ٹریفک پولیس کے بلند و بانگ دعوؤں اینٹی انکروچمنٹ فورس کی عدم توجہی کے باعث شہریوں کوٹریفک جام کے مسائل سے چھٹکارا نہیں مل پایا، تجارتی و کاروباری مراکز سمیت شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی بے ترتیب پارکنگ، تجاوزات کے باعث مصروف ترین تجارتی مرکز شکارپور روڈ ، گھنٹہ گھر، اسٹیشن روڈ،عیدگاہ روڈ،رشناموبائل مارکیٹ، گھنٹہ گھر چاڑی، پوسٹ آفس نیم کی چاڑی، شالیمار روڈ، شہد گنج، بیراج روڈ، ریس کورس روڈ، سول اسپتال روڈ، نیو گوٹھ سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں ٹریفک کا جام ہونا روز کا معمول بنتا جارہا ہے ، جس سے پیدل چلنے والوں اور تجارتی مراکز میں خریداری کے لئے آنے والوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں نے کہا کہ مختلف علاقوں کی سڑکوں کو پارکنگ ایریا میں تعینات ٹریفک پولیس، بلدیاتی ملازمین اور ٹھیکیدار کی وجہ سے اکثرٹریفک جام رہتا ہے ، ٹریفک اہلکار اور بلدیاتی ملازمین گاڑیوں کی ترتیب سے پارکنگ کے بجائے سڑک کے وسط میں بھی گاڑیوں کی پارکنگ میں مالکان کی معاونت کرتے نظر آتے ہیں، شہر میں ٹریفک جام کے بڑھتے مسائل پر شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر،مئیر، ایس ایس پی اور متعلقہ محکموں کے افسران سے مطالبہ کیا کہ شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کرکے شہریوں کو دوہرے عذاب سے نجات دلائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...