ایک ہفتے کے دوران 28 زخمی ڈاکوؤں سمیت 843 ملزمان گرفتار

ایک ہفتے کے دوران 28 زخمی ڈاکوؤں سمیت 843 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات پر پولیس نے انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔گزشتہ ہفتے شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 28 مقابلے ہوئے۔۔۔

 فائرنگ کے تبادلے میں 28 زخمی ڈاکوؤں سمیت 50 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 40 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 2 کاریں اور 17 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 843 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری مہم اور پولیس مقابلوں کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں مالیت کی 259 کلو 123 گرام چرس، 4 کلو 733 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ  مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...