ڈیفنس پولیس کے 18 اہلکاروں کے لیے نقد انعامات کا اعلان
کراچی(این این آئی) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی نے ڈیفنس پولیس کے 18 افسران و اہلکاروں کے لیے سی سی تھری سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دینے کے احکامات جاری کردیے۔
دونوں احکامات کے تحت ہر اہلکار کو 500 روپے نقد انعام دیا جائے گا، جس کی مجموعی رقم 9 ہزار روپے بنتی ہے ۔جاری کردہ احکامات کے مطابق پہلے حکم نامے میں تھانہ ڈیفنس کے 10 افسران و اہلکاروں کو ایف آئی آر نمبر 887/2026، دفعات 392، 397 اور 34 پی پی سی جبکہ ایف آئی آر نمبر 898/2026، دفعات 353، 324 اور 34 پی پی سی سے متعلق خدمات کے سلسلے میں انعام دینے کی منظوری دی گئی ہے ۔ان اہلکاروں میں ایس ایچ او ڈیفنس زبیر نواز، راجہ عدنان، محمد عدیل، کامران، سمیر اللہ صدیقی، پہلوان علی، تبش، وسیم، عمار مغل اور امروز خان شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments