کنڈیارو، شکار پور میں پسند کی شادی، ڈکیتی مزاحمت پر 2افراد قتل
سرور نے 3روز قبل کنڈیارو میں شادی کی، شکار پور میں مویشی لیجانے کی کوششلاڑکانہ میں تیز رفتار بس الٹنے سے 16افراد زخمی، ڈگری حادثے کا2ماہ بعد مقدمہ
اندرون سندھ (نمائندگان دنیا)کنڈیارو اور شکار پور میں 2 افراد کو قتل کردیا گیا، جبکہ قنبر میں بس الٹنے سے 16 افراد زخمی ہوگئے۔ کنڈیارو کے قریب ابڑان کے گاؤں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان غلام سرور تگڑ قتل ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے غلام مجتبیٰ تگڑ نے تین روز قبل پسند کی شادی کی تھی، جس پر لڑکی کے ورثاء نے مشتعل ہو کر گاؤں پر چڑھائی کی اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، جسکے نتیجے میں غلام سرور تگر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ شکار پور کے گاؤں دلمراد منگی میں رات گئے مبینہ 6 مسلح افراد نہال احمد منگی کے گھر داخل ہوئے اور مویشی لیجانے لگے ، گھر والوں کے جاگنے پر مبینہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔
جسکے نتیجے میں ثناء اللہ منگی ولد نہال احمد منگی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق اور اس کا بھائی ارشاد احمد منگی زخمی ہوگیا۔ مقتول کے والد نہال احمد منگی نے بتایا کہ رات کو چور گھر میں داخل ہوئے اور مویشی چوری کرکے ملزمان فرار ہونے کے بعد فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بیٹا جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ لاڑکانہ کے قریب رتو کوٹ کے علاقے میں پنجاب کے شہر رانجھن پور سے قنبر شہدادکوٹ کے علاقے لالورائنک جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے ۔ ادھر ڈگری میں مزدا گاڑیوں کی ٹکر سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کے لقمہ اجل بننے کا مقدمہ 2ماہ بعد درج کرلیا گیا۔ پولیس تھانہ ڈگری نے واقعے کے تقریباً دو ماہ بعد 22 نومبر 2026 کو دفعات 320، 322، 279 اور 427 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments