روہڑی:پتھر توڑنے کیلئے پہاڑوں میں دھماکے ، گھروں میں دراڑیں
روہڑی (نمائندہ دنیا)قومی شاہراہ کے کنارے پتھر توڑنے کیلئے پہاڑوں میں بارودی دھماکوں سے زمین لرزنے لگی، جبکہ گرد و غبار کے بادل چھا گئے۔۔۔
گھروں میں بھی دراڑیں پڑنے لگیں، ماضی میں سرنگیں پھٹنے سے کئی مزدور جاں بحق اور متعدد معذورہوچکے ہیں، شاہراہ سے گزرنے والی گاڑیاں اسی خطرناک صورتحال کے درمیان سے گزرنے پر مجبور ہیں، یہ پہاڑی سلسلہ قومی شاہراہ،سکھر موٹروے، جامعات اور رہائشی بستیوں کے درمیان واقع ہے مسلسل دھماکوں سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے ، مکینوں نے حکام مطالبہ کیا ہے کہ جان لیوا بلاسٹنگ کو فوری طور پر بند کرایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments