ٹنڈو آدم:پاور لومز یونین کا اجرت نہ بڑھانے کیخلاف دھرنا
ریلی بھی نکالی، پریس کلب کے سامنے احتجاج سے ٹریفک کی روانی شدید متاثرمزدوروں کوحکومت کی طے کی گئی ماہانہ اجرت ادا کی جائے ، یونین صدرندیم بھٹی
ٹنڈوآدم (نمائندہ دنیا)پاور لومز ایسوسی ایشن نے اجرت میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا، جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔ انہوں نے گورنمنٹ کی طے کردہ ماہانہ اجرت ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیل کے مطابق ٹنڈوآدم میں پاور لومز ایسوسی ایشن کی جانب سے اجرت میں اضافہ نہ ہونے ، لیبر قوانین پر عمل درآمد نہ کرانے پر یونین صدر ندیم بھٹی، پرویز ملک، فیصل ملک کی سربراہی میں کھنڈو روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈ موجود تھے اور فیکٹری مالکان کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے ، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا گیا۔
جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی، جبکہ اسکول سے واپسی کے دوران طلبا طالبات کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہمیں سندھ گورنمنٹ کی طے کردہ پالیسی کے مطابق مزدوروں کی تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں، روزانہ اجرت ہمیں 800روپے دی جارہی ہے جو سراسر ظلم ہے ، اجرت میں اضافہ نہ ہونے کے باعث ہم اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ نہیں کر پا رہے ہیں، جبکہ لیبر انسپکٹر بھی کارخانے کے مالکان کا ساتھ دیتے ہیں اور مالکان ہمیں بے روزگار کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments