سجاول:وائلڈ لائف کی کارروائی، 12 پرندے ، شکاری جال ودیگر سامان ضبط
بدھوتالپر (نامہ نگار) غیر قانونی شکار کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی ، 12زندہ پرندے ، 40شکاری جال اور 50لکڑی کے ڈنڈے تحویل میں لے لیے گئے۔
چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف سندھ جاوید مہر اور ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف حیدرآباد ڈویژن واجد علی شیخ کی خصوصی ہدایات پر محکمہ وائلڈ لائف کی ویجیلنس ٹیم حیدرآباد نے ضلع سجاول کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے کارروائی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments