گڈاپ ٹاؤن میں سیوریج لائن کی صفائی کا کام جاری

 گڈاپ ٹاؤن میں سیوریج لائن  کی صفائی کا کام جاری

کراچی(این این آئی)ضلع ملیر کے گڈاپ ٹائون کی یونین کونسل نمبر 01میں کھوکھراپار نمبر 5تا چمن کالونی سیوریج کے مسائل نے عوامی زندگی اجیرن کردی تھی۔۔۔

 جس پر ضلع ملیر گڈاپ ٹائون کے چیئرمین جان محمد بلوچ نے یونین کونسل نمبرونکے چیئرمین علی نواز پڑھیار کے ہمراہ نہ صرف علاقے کا دورہ کیا بلکہ موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ٹیم کے ہمراہ سیوریج کے کام کو شروع کروایا اور اس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدائت بھی کی اور انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور بنا رنگ و نسل عوامی خدمات کا جزبہ رکھتے ہیں کیونکہ اہل محلہ کی طرف سے ہمیں بار بار شکائت مل رہی تھی جس پر ہم نے ہنگامی بنیاد پر علاقے میں نئی سیوریج لائن ڈالی اور اس کام کے بعد بھی صفائی کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر فوری توجہ دیتے ہوئے ابتدائی صفائی کروائی گئی تاہم آگے مزید صفائی کی ضرورت باقی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...