عوامی خدمت اور حقوق العباد کی ادائیگی اصل کامیابی ہے ، جمیل حفیظ خان
کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق)کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل حفیظ خان نے کہا ہے کہ عبادتوں کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی بھی ضروری ہے ، کیونکہ اصل کامیابی اللہ تعالیٰ کی رضا اور مخلوقِ خدا کی خدمت میں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سابق عہدیداران، رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان سے ملاقات کی، عمرے کی مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔جمیل حفیظ خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں حرمین شریفین اور روضہ رسو ل پر حاضری کا عظیم شرف عطا کیا، جس پر جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔ اس سعادت کے بعد ان کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments