لاڑکانہ:جعلی کرنسی سپلائی کرنیوالے گینگ کا اہم کارندہ گرفتار
پولیس کاعبدالغنی بروہی سے 2لاکھ کے جعلی نوٹ برآمد کرنے کا دعویٰملزم کا لاڑکانہ کے علاقے باڈھ سے تعلق، پشاور سے جعلی کرنسی منگواتا تھا
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) قنبر شہدادکوٹ پولیس کی وفاقی سول حساس ادارے کی نشاندہی پر جعلی کرنسی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی، جعلی کرنسی سپلائر گینگ کا اہم کارندہ گرفتار، دو لاکھ جعلی کرنسی نقد برآمد کرنے کا دعویٰ کرکے مقدمہ درج کرلیا، اس سلسلے میں سی آئی اے قنبر شہدادکوٹ پولیس نے وفاقی سول حساس ادارے کی نشاندہی پر چیکنگ کے دوران بیر روڈ قنبر پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی سپلائر گینگ کے اہم کارندے کو 2 لاکھ جعلی کرنسی کیش سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار جعلی کرنسی سپلائر کی شناخت ضلع لاڑکانہ کے شہر باڈھ کے رہائشی عبدالغنی بروہی کے طور پر ہوئی ہے ، گرفتار ملزم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ پشاور سے جعلی کرنسی پوسٹ کے ذریعے منگواتا اور سندھ کے مختلف شہروں میں سپلائی کرتا رہتا ہے اور اس کا تعلق بین الصوبائی جعلی کرنسی گِروہ سے ہے ، ملزم کے خلاف حیدرآباد، ضلع شہید بینظیرآباد اور ضلع نوشہروفیروز میں بھی مقدمات درج ہیں جن میں چالان ہوکر جیل جاچکا ہے ، گرفتار ملزم تھانہ وارہ کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھا اور تھانہ قنبر صدر پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس سے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments