75فیصد بچے میٹرک سے قبل سکول چھوڑدیتے ہیں :رپورٹ

75فیصد بچے میٹرک سے قبل سکول چھوڑدیتے ہیں :رپورٹ

سوئم کلاس کے 81فیصد طالبعلم دوسری جماعت کی انگریزی کے جملے نہیں پڑھ سکتے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے +مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تقریباً 75 فیصد بچے اور بچیاں دسویں جماعت تک پہنچنے سے پہلے ہی سکول چھوڑ دیتے ہیں جبکہ جماعت سوئم میں پڑھنے والے 81 فیصد طالب علم دوسری جماعت کے انگریزی کے جملے نہیں پڑھ سکتے ۔یہ انکشاف حال ہی میں حکومتی ادارے منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والی سالانہ تعلیمی صورتحال 2012ء نامی رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق سروے کے دوران، بلوچستان میں جماعت سوئم اور پنجم کے طالب علموں کو جماعت دوئم کا ایک مضمون پڑھنے کو دیا گیا مگر ان میں سے بالترتیب 94 اور 68 فیصد ایسا نہ کرسکے ۔ماہر تعلیم پروفیسر اے ایچ نیر کا کہنا ہے کہ ملک میں تعلیمی معیار کی تنزلی کی وجہ اس شعبے میں بہتری لانے کے لیے حکومتوں کی عدم دلچسپی ہے ۔دریں اثنا ء ادارہ تعلیم و آگاہی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر بیلہ نے’’ اثر‘‘ کی 2012 کی سروے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ نجی سکو لوں کی نسبت زیادہ پڑھے لکھے ہیں،ٹیوشن کا رحجان نجی سکولوں کے بچوں میں زیادہ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں