ختم نبوتؐ کے عقیدے پرپورے دین کا انحصار :عالمی مجلس
لاہور(سیاسی نمائندہ )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا عبدالنعیم، مولانا محمداشرف گجر، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا محمدزبیرجمیل۔۔۔
مولانا سمیع اللہ نے 24,25اکتوبر کو چناب نگر میں ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ختم نبوت ؐ دین اسلام کا وہ بنیادی اور اہم عقیدہ ہے جس پر پورے دین کا انحصار ہے ،اگر یہ عقیدہ محفوظ ہے تو پورا دین محفوظ ہے ، اگر یہ عقیدہ محفوظ نہیں تو دین محفوظ نہیں۔ اللہ کریم نے حضور نبی اکرم ؐ کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیا کا سلسلہ ختم فرما دیا ۔ آپؐ کے بعد کوئی نبی معبوث نہیں ہوگا، قادیانیت کسی مذ ہب اور عقیدے کانام نہیں بلکہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ایک متوازی گروہ ہے ۔ عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کا وہ اجتماعی عقیدہ ہے جس پر کسی کا اختلاف نہیں۔ باطل امت مسلمہ کو عقلی، لغوی اور لفظی بحثوں میں الجھا کر عقیدہ ختم نبوت سے دور ہٹانا چاہتا ہے ۔ اجتماع میں عہدیداروں اور کارکنان ختم نبوت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔