گورنر ہاؤس میں گائیڈڈ ٹورز کا دوبارہ آغاز

گورنر ہاؤس میں گائیڈڈ  ٹورز کا دوبارہ آغاز

لاہور ( سپیشل رپورٹر)گورنر ہاؤس لاہور میں گائیڈڈ ٹورز کا وقفے کے بعد دوبارہ آغاز ہو گیا ،سکولوں کی طالبات کے 4 گروپس نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا۔

انہیں عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا اور ان کی تاریخی اہمیت کے بارے میں معلومات دی گئیں۔گورنر ہاؤس میں گائیڈڈ ٹورز کا انتظام ٹورازم ڈیپارٹمنٹ، والڈ سٹی اور گورنر ہاؤس کے افسروں کے باہمی اشتراک سے کیا جاتا ہے ، ٹورز ہفتہ اور اتوار کے روز کئے جاتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں