سماجی روئیوں میں مثبت تبدیلی آبادی اہداف میں مددگار

 سماجی روئیوں میں مثبت تبدیلی آبادی اہداف میں مددگار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے نے ایک بیان میں کہا محکمہ بہبود آبادی پنجاب موجودہ ڈیجیٹل دور میں خاندانی منصوبہ بندی۔۔۔

 ماں اور بچے کی صحت، اور آبادی کے بے ہنگم کنٹرول پر سماجی روئیوں میں تبدیلی لانے کے لیے جدیدڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو تیزی سے فروغ دے رہاہے ۔ سماجی روئیوں میں مثبت تبدیلی ہی ہمیں آبادی کے طے کردہ اہداف تک پہنچنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا مثبت تبدیلی کے لئے مزید اقدمات عمل میں لانا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔اس سلسلہ میں بہتر نتائج کے حصول کے لئے محکمہ بہبود آبادی کو جدید اور سائنسی بنیادوں سے ہمکنار کرنے اور تمام نظام اور طریقہ کار کومکمل طور پر ڈیجیٹائزڈکیا جائے گا۔ انہوں نے محکمانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور مستقبل میں کمیونیکشن کے ذریعے مثبت تبدیلے لانے کے دیگر اقدامات سے روشناس کر ایا۔ انہوں نے کہا جدید مانع حمل ادویات کے استعمال میں اضافے سے صنفی مساوات کو فروغ دینے سے لے کر موسمیاتی بحران کے مسائل کو دبانے تک، پائیداری کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں